كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [88] بَابُ دية المرأة وجراحاتها · حديث 576
576 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا حماد, عن إبراهيم قال: قول علي بن أبي طالب رضي الله عنه أحب إلي من قول عبد الله بن مسعود, وزيد بن ثابت, وشريح في جراحات النساء والرجال. قال محمد: وبقول علي رضي الله عنه, وإبراهيم نأخذ, كان علي بن أبي طالب رضي الله عنه يقول: جراحات النساء على النصف من جراحات الرجال في كل شيء. وكان عبد الله بن مسعود, #505# و شريح يقولان: تستوي في السن والموضحة ثم على النصف فيما سوى ذلك. وكان زيد بن ثابت رضي الله عنه يقول: يستويان إلى ثلث الدية, ثم على النصف فيما سوى ذلك. #506# فقول علي بن أبي طالب رضي الله عنه: على النصف في كل شيء أحب إلينا, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں مجھے عورتوں اور مردوں کے زخموں کے بارے میں حضرت عبداللہ بن مسعود حضرت زید بن ثابت اور حضرت شریح رضی اللہ عنھم کے قول کے مقابلے میں حضرت علی المرتضی ٰرضی اللہ عنہ کا قول ہے زیادہ پسند ہے ۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم بھی حضرت علی المرتضی ٰرضی اللہ عنہ اور حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ کے قول کو اختیار کرتے ہیں حضرت علی کرم اللہ وجہہ فر ماتے ہیں عورتوں کے زخم ہر معاملے میں مردوں کے زخموں کا نصف ہیں جب کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود اور حضرت شریح رضی اللہ عنہما دونوں فرماتے تھے دانتوں اور واضح کرنے والے زخم برابر ہیں پھر اس کے علاوہ میں نصف ہے اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فر ماتے تھے۔ تہائی دیت تک برابر ہیں پھر اس کے علاوہ عورت کی دیت نصف ہے تو حضرت علی المرتضی ٰرضی اللہ عنہ کا قول کہ ہرچیز کا نصف ہے ہمیں زیادہ پسند ہے اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“
إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 576
