كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [47] بَابُ من طلق ثلاثا قبل أن يدخل بها · حديث 467
467 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل أن يدخل بها بانت بهن جميعا, وكانت حراما عليه حتى تنكح زوجا غيره, فإذا فرق بانت بالأولى, ووقعت الثانية على غير امرأته. قال محمد: وبهذا نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی سے جماع سے پہلے تین طلاقیں اکٹھی دے تو وہ ان تمام طلاقوں کے ساتھ بائن (جدا) ہو جاتی ہے اور وہ اس شخص پر حرام رہتی ہے جب تک کسی اور شخص سے نکاح نہ کر لے اور جب یہ طلاقیں الگ الگ دی ہوں تو پہلی طلاق سے بائن ہو جائے گی اور دوسری طلاق کے وقت وہ اس کی بیوی نہیں رہے گی ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اورحضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“
إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 467
