كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [91] بَابُ باب كيف تعطى الزكاة · حديث 313
313 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا عمر بن جبير, عن إبراهيم النخعي أن رجلا أراد أن يعطي زكاة أربع مئة درهم, فذهب إلى إبراهيم يدله, فكان يعطي أهل البيت عشرة دراهم, فقال إبراهيم: لو كنت أنا كان أن أغني بها أهل بيت من المسلمين أحب الي. #315# قال محمد: وبه نأخذ, أعطي من الزكاة ما بينه وبين المئتين, ولا يبلغ بها المئتين, إلا ان يكون مغرما فيعطى قدر دينه, وفضل مئتي درهم إلا قليلا, وهذا قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے عمرو بن جبیر رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت ابراہیم نحفی رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ ایک شخص نے چار سو درہم زکوۃ دینے کا ارادہ کیا تو وہ حضرت ابراہیم نحفی رحمتہ اللہ علیہ کے پاس گیا کہ وہ اس کی راہنمائی کریں وہ ایک ایک گھر والوں کو دس دس درہم دیتا تھا تو حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا اگر میں ہوتا تو مسلمانوں کوا تنا دینا مجھے زیادہ پسند تھا کہ وہ مانگنے سے بے نیاز ہوجاتے ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں زکوۃ (ایک شخص کو ) دو سو درہموں سے کم دی جائے دو سو تک نہ پہنچے مگر وہ قرض دار نہ ہوتو اسے قرض کے مقدار کے مطابق دی جائے ( کیونکہ اس کی فوری ضرورت ہے اور قرض کی ادائیگی کے بعد وہ صاحب نصاب نہیں رہتا ۱۲ ہزار وی )
إِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ، ← عُمَرَ بْنِ جُبَيْرٍ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 313
