كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [126] بَابُ من مات ولم يترك وارثا مسلما · حديث 683
683 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه أنه قال: المشركون بعضهم أولى ببعض لا نرثهم ولا يرثونا. #583# قال محمد: وبه نأخذ, والكفر ملة واحدة يتوارثون عليها, وإن اختلفت أديانهم يرث النصراني اليهودي, واليهودي المجوسي, ولا يرثهم المسلمون, ولا يرثونهم, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا مشرکین ایک دوسرے کے زیادہ قریب ہیں نہ ہم ان کے وارث ہیں اور نہ وہ ہمارے وارث ہوں گے۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اور کفر ایک ملت ہے وہ ایک دوسرے کے وارث ہیں اگر چہ ان کے دین مختلف ہوں عیسائی یہودی کا وارث ہوگا اور یہودی مجوسی کا وارث ہوگا اور مسلمان ان کے وارث نہیں ہوں گے اور نہ وہ مسلمانوں کے وارث ہیں ۔ ‘‘
المشركون بعضهم أولى ببعض لا نرثهم ولا يرثونا. ← عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، أَنَّهُ ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 683
