كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [17] بَابُ غُسْلِ الْمُسْتَحَاضَةِ وَالْحَائِضِ · حديث 49
49 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ قَالَ: «فِي الْمُسْتَحَاضَةِ أَنَّهَا تَتْرُكُ الظُّهْرَ حَتَّى إِذَا كَانَ آخِر الْوَقْتِ اغْتَسَلَتْ وَصَلَّتِ الظُّهْرَ، ثُمَّ صَلَّتِ الْعَصْرَ، ثُمَّ تَمْكُثُ، حَتَّى إِذَا دَخَلَ وَقْتُ الْمَغْرِبِ تَرَكَتِ الصَّلَاةَ حَتَّى إِذَا كَانَ آخِرُ وَقْتِهَا اغْتَسَلَتْ، وَصَلَّتِ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ حَتَّى تَفْرَغَ» #83# قَالَ مُحَمَّدٌ: وَلَسْنَا نَأْخُذُ بِهَذَا، وَلَكِنَّا نَأْخُذُ بِالْحَدِيثِ الْآخَرِ أَنَّهَا تَتَوَضَّأُ لِكُلِّ وَقْتِ صَلَاةٍ وَتُصَلِّي فِي الْوَقْتِ الْآخَرَ، وَلَيْسَ عَلَيْهَا عِنْدَنَا إِلَّا غُسْلٌ وَاحِدٌ حَتَّى تَمْضِيَ أَيَّامُ إِقْرَائِهَا، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے مستحاضہ والی عورت کے بارے میں فرما یا کہ وہ ظہر کی نماز کو چھوڑ دے حتی کہ جب اس کا آخری وقت ہو تو غسل کر کے ظہر کی نماز پڑھے پھر عصر کی نما ز پڑھے پھر رک جائے حتی کہ جب مغرب کا وقت داخل ہوتو نماز نہ پڑھے حتی کہ جب اس کا آخری وقت ہو جائے تو غسل کر کے مغرب اور عشاء دونوں نمازیں پڑھے (اسی طرح کرتی رہی ) حتی کہ (استحاضہ سے ) فارغ ہوجائے ۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اس طریقہ کو اختیارنہیں کرتے ہیں ! بلکہ ہم دوسری حدیث کو اختیار کرتے ہیں وہ یہ کا نماز کا وقت داخل ہونے پر وضو کرے اور وقت کے آخر تک جو نماز چاہے پڑھے اور ہمارے نزدیک اس پر صرف ایک غسل ہے حتی کہ اس کے خون کے دن ختم ہو جائیں۔ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔
إبْرَاهِيمَ أَنَّهُ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Hadith 49
