كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [4] بَابُ الْوُضُوءِ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ · حديث 16
16 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّهُ قَالَ: «لَوْ أُتِيتُ بِجَفْنَةٍ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ، فَأَكَلْتُ مِنْهَا حَتَّى أَشْبَعَ، وَبِعُسٍّ مِنْ لَبَنِ إِبِلٍ فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى أَتَضَلَّعَ، وَأَنَا عَلَى وُضُوءٍ لَا أُبَالِي أَنْ لَا أَمَسَّ مَاءً، أَأَتَوَضَّأُ مِنَ الطَّيِّبَاتِ؟» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهَذَا قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ؛ لَا وُضُوءَ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ، وَإِنَّمَا الْوُضُوءُ مِمَّا خَرَجَ، وَلَيْسَ مِمَّا دَخَلَ
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہم سے عمرو بن مرہ رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ سے وہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا! میرے پاس روٹی اور گوشت کا ایک بڑا پیالہ لایا گیا تو میں نے سیر ہوکر کھایا اور اونٹنی کے دودھ کا ایک بڑا پیالہ لایا گیا تو میں نے اس سے بھی خوب سیر ہوکر پیا اور میرا وضو برقرار ہے مجھے اس کے پرواہ نہیں کہ میں پانی کو ہاتھ لگاؤں ( وضو کروں ) کیا میں پاک چیزوں (کے استعمال ) سے وضو کروں؟ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے اور ہم بھی اسے اختیار کرتے ہیں کہ آگ ( یہ پکاتے ) سے بدل جانے والی چیز ( کھانے کے ) سے نہیں ٹوٹتا وضواس چیز سے لازم ہوتا ہے جو ( جسم سے ( باہر نکلے داخل ہونے والی ( کھانے ) سے نہیں ٹوٹتا۔
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ، ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 16
