كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [40] بَابُ مَنْ سَمِعَ الْإِقَامَةَ، وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ · حديث 125
125 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي " الرَّجُلِ يُصَلِّي الْفَرِيضَةَ فِي الْمَسْجِدِ، فَيُقِيمُ الْمُؤَذِّنُ وَهُوَ فِي الرَّكْعَةِ قَالَ: يُتِمُّ إِلَيْهَا رَكْعَةً أُخْرَى ثُمَّ يَدْخُلُ فِي صَلَاةِ الْقَوْمِ بِتَكْبِيرٍ، فَإِذَا صَلَّى الْإِمَامُ رَكْعَتَيْنِ وَجَلَسَ فَتَشَهَّدَ سَلَّمَ الرَّجُلُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ فِي نَفْسِهِ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُكَبِّرُ وَيُصَلِّي مَعَ الْإِمَامِ مَا بَقِيَ مِنْ صَلَاتِهِ تَطَوُّعًا لَا يَدْخُلُ فِي صَلَاةِ الْقَوْمِ إِلَّا فِي شَفْعٍ مِنْ صَلَاتِهِ " وَقَالَ عَامِرٌ الشَّعْبِيُّ: يُضِيفُ إِلَيْهَا رَكْعَةً أُخْرَى وَيَنْصَرِفُ ثُمَّ يَدْخُلُ مَعَ الْقَوْمِ #147# قَالَ مُحَمَّدٌ: وَقَوْلُ الشَّعْبِيِّ أَحَبُّ إِلَيْنَا، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رحمه الله تعالى
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں ! کہ جوشخص مسجد میں نماز پڑھ رہا ہو اور موذن اقامت کہ دے اور ابھی وہ پہلی رکعت میں ہو تو وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے پھر تکبیر کہہ کر لوگوں کہ ساتھ نماز با جماعت میں شامل ہو جائے ۔ پس جب امام دو رکعتیں پڑھے تو وہ شخص دل میں ہی دائیں بائیں سلام پھیرے پھر کھڑا ہوکر تکبیر کہے اور جونماز باقی ہے اسے امام کے ساتھ بطور نفل پڑھے وہ لوگوں کے ساتھ صرف دورکعتوں میں شامل ہوا ہے ۔ حضرت علامہ شعبی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں وہ شخص ایک اور رکعت ملا کر سلام پھیرے پھر لوگوں کے ساتھ شامل ہو۔حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمارے نزدیک حضرت شعبی رحمتہ اللہ علیہ کا قول زیادہ پسندیدہ ہے اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔ ‘‘ (اسی پرعمل ہے ۔۱۲ ہزاروی ) ۔
حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 125
