كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [125] بَابُ ميراث القاتل · حديث 682
682 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: لا يرث قاتل من قتل خطأ, أو عمدا, ولكنه يرثه أولى الناس به بعده. #582# قال محمد: وبه نأخذ, لا يرث من قتل خطأ أو عمدا من الدية, ولا من غيرها شيئا, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جوشخص کسی کوغلطی سے یا جان بوجھ کر قتل کرے تو قاتل اس کا وارث نہیں ہوگالیکن اس کے بعد جو اس کا سب سے زیادہ قریبی ہے وہ وارث ہوگا۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں کہ جوشخص غلطی سے یا جان بوجھ کر کسی کوقتل کرے تو یہ اس کی دیت کا اور دوسری کسی بھی چیز کا وارث نہیں ہوگا۔‘‘
إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 682
