كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [72] بَابُ إِدْخَالِ الْمَيِّتِ الْقَبْرَ · حديث 241
241 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ: مِنْ أَيْنَ يَدْخُلُ الْمَيِّتُ فِي الْقَبْرِ؟ قَالَ " مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ مِنْ حَيْثُ يُصَلَّى عَلَيْهِ. قَالَ إبراهيم: وَحَدَّثَنِي مَنْ رَأَى أَهْلَ الْمَدِينَةِ يُدْخِلُونَ مَوْتَاهُمْ فِي الزَّمَنِ الْأَوَّلِ مِنَ قِبَلِ الْقِبْلَةِ، وَإِنَّ السَّلَّ شَيْءٌ صَنَعَهُ أَهْلُ الْمَدِينَةِ بَعْدَ ذَلِكَ " #258# قَالَ مُحَمَّدٌ: يَدْخُلُ مِنْ قِبَلِ الْقِبْلَةِ وَلَا تَسُلُّهُ سَلًّا مِنْ قِبَلِ الرِّجْلَيْنِ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رحمه الله تعالى
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں میں نے حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے پو چھا کہ میت کو قبر میں کس طرف سے داخل کیا جائے ؟ انہوں نے فرمایا قبلہ کی طرف سے جدھر منہ کر کے اس کی نماز پڑھی جاتی ہے۔“ حضرت ابراہیم فرماتے ہیں جس نے اہل مدینہ کودیکھا ہے اس نے مجھے ان لوگوں کا عمل بتایا کہ پہلے پہلے وہ لوگ میت کو قبلہ کی جانب سے ( قبر میں ) داخل کرتے تھے ۔ اسے کھینچ کر قبر میں داخل کرنے کا طریقہ اہل مدینہ نے بعد میں اختیار کیا۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں (میت کو ) قبلہ کی طرف سے داخل کیا جائے اور پاؤں کی طرف کھینچ کر داخل نہ کیا جائے ‘ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔ ‘‘
إِبْرَاهِيمَ، ← مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ مِنْ حَيْثُ يُصَلَّى عَلَيْهِ. ← سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ: مِنْ أَيْنَ يَدْخُلُ الْمَيِّتُ فِي الْقَبْرِ؟ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 241
