كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [164] بَابُ العبد يأذن له سيده في التجارة أنه ضامن · حديث 776
776 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في العبد يأذن له سيده في التجارة فصار عليه دين فأعتقه صاحبه, أن عليه قيمته, فإن فضل عليه بعد قيمته من الدين الذي كان عليه فضل طلب الغرماء العبد بما كان عليه من فضل, وإن باعه السيد غرم للغرماء ثمنه, فإن أعتق العبد يوما من الدهر أخذه الغرماء بما كان فضل عليه من الدين بعد ثمنه. #661# قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة إذا أجاز الغرماء البيع, فإن لم يجيزوه كان لهم أن ينقضوه حتى يباع العبد لهم في دينهم, إلا أن يقضيهم البائع, أو المشتري دينهم, فيجوز البيع, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ جس غلام کو اس کا آقا تجارت کی اجازت دے پس وہ مقروض ہو جائے اور اس کا مالک اسے آزاد کر دے تو اس (مالک) پر اس کی قیمت ہوگی اگر اس کی قیمت سے قرض سے کچھ بچ جائے تو قرض خواہ غلام سے اس زائد قرض کا مطالبہ کریں اور اگر آ قا نے اسے بیچ دیا تو وہ قرض خواہوں کے لئے اس کی قیمت کا ضامن ہوگا پھر اگر کسی دن وہ غلام آزاد ہو جائے تو قیمت سے زائد قرض میں قرض خواہ اسے پکڑیں گے ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے جب قرض خواہ اس کو بیچنے کی اجازت دیں اور اگر وہ اسے جائز قرار نہ دیں تو ان کو اس بیع کے توڑنے کا حق ہے حتی کہ اس غلام کو ان کے قرض کے سلسلے میں بیچا جائے ہاں بیچنے والا یا خریدنے ولا ان کا قرض ادا کرے تو سودا جائز ہو جائے گا۔“ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“
حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 776
