كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [112] بَابُ شهادة الزور · حديث 641
641 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن الهيثم بن أبي الهيثم, عمن حدثه عن شريح قال: كان إذا أخذ شاهد زور, فإن كان من أهل السوق قال للرسول: قل لهم: إن شريحا يقرئكم السلام, ويقول: إنا أخذنا هذا #555# شاهد زور فاحذروه, وإن كان من العرب أرسله إلى مسجد قومه أجمع ما كانوا, فقال للرسول مثل ما قال في المرة الأولى. قال محمد: وبهذا كان يأخذ أبو حنيفة رحمه الله تعالى, ولا يرى عليه ضربا, وأما في قولنا فإنا نرى عليه مع ذلك التعزير, ولا يبلغ به أربعين سوطا.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت الھیثم بن ابی الهیثم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ اس شخص سے روایت کرتے ہیں جس نے حضرت شریح رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کی و ہ فرماتے ہیں جب جھوٹا گواہ پکڑا جائے تو اگر وہ بازاری ہے تو اسے بازار کی طرف بھیجا جائے اور قاصد سے کہیں کہ حضرت شریح رحمتہ اللہ علیہ تمہیں سلام کہتے ہیں اور فرماتے ہیں ہم نے اس شخص کو جھوٹی گواہی دیتے ہوئے پایا پس اس سے بچو اور اگر وہ دیہاتیوں میں سے ہو تو اپنی قوم کی اس مسجد کی طرف بھیجا جائے جہاں وہ سب جمع ہوئے ہیں اور قاصد کو وہی بات فرمائی جو پہلے سے کہی تھی۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ بھی اسی بات کو اختیار کر تے تھے اور وہ اس کو مارنا جائز نہیں سمجھتے تھے لیکن ہمارے خیال میں اس کے ساتھ ساتھ اسے سزا بھی دی جائے جو چالیس کوڑوں سے کم ہو۔“
شُرَيْحٍ ← الهيثم بن أبي الهيثم, عمن ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 641
