كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [46] بَابُ الرَّجُلِ يَجِدُ الْبَلَلَ فِي الصَّلَاةِ · حديث 158
158 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي " الرَّجُلِ يَجِدُ الْبَلَلَ فِي طَرَفِ ذَكَرِهِ، وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ: يَضَعُ كَفَّيْهِ عَلَى الْأَرْضِ وَالْحَصَى، فَيَمْسَحُ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ يُصَلِّي " قَالَ حَمَّادٌ: فَقُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ: فَكَيْفَ تَفْعَلُ أَنْتَ؟ #175# قَالَ: إِذَا وَجَدْتُ ذَلِكَ فَإِنِّي أُعِيدُ الْوُضُوءَ وَالصَّلَاةَ، وَهُوَ أَوْثَقُ فِي نَفْسِي قَالَ مُحَمَّدٌ: وَأَمَّا نَحْنُ فَنَرَى أَنْ يَمْضِيَ عَلَى صَلَاتِهِ، وَلَا يُعِيدَ، وَلَا يَضْرِبَ بِيَدَيْهِ عَلَى الْأَرْضِ، وَلَا يَمْسَحَ بِوَجْهِهِ وَلَا يَدَيْهِ حَتَّى يَسْتَيْقِنَ أَنَّ ذَلِكَ خَرَجَ مِنْهُ بَعْدَ الْوُضُوءِ، فَإِذَا اسْتَيْقَنَ ذَلِكَ أَعَادَ الْوُضُوءَ. وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ نے وہ حضرت ابوذرعہ بن عمرو بن جر ہر ابن عبداللہ رضی اللہ عنہ اور وہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے ایک شخص کے بارے میں جو نماز میں شرمگاہ کے کنارے پر تری محسوس کرے فرمایا کہ وہ اپنی ہتھیلیوں کو زمین اور کنکریوں پر رکھے اور اس سے چہرے اور بازؤں کا مسح کرے اور پھر نماز پڑھے۔“ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں میں نے حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے پوچھا آپ کیسے کر تے ہیں؟ انہوں نے فرمایا میں جب ایسا محسوس کرتا ہوں تو دوبارہ نماز پڑھتا ہوں اور میرے دل میں یہ بات زیادہ یقین کا باعث بنتی ہے۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہمارے خیال میں وہ شخص نماز کو جاری رکھے اور دوبارہ نہ پڑھے نہ زمین پر ہاتھ مارے اور نہ ہی چہرے اور بازؤں کا مسح کرے حتی کہ اسے یقین ہو جائے کہ وضو کر نے کے بعد کوئی چیز نکلی ہے اگر اس بات کا یقین ہو جائے تو نئے سرے سے وضو کرے ۔ ‘‘ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“
إِذَا وَجَدْتُ ذَلِكَ فَإِنِّي أُعِيدُ الْوُضُوءَ وَالصَّلَاةَ، وَهُوَ أَوْثَقُ فِي نَفْسِي ← حَمَّادٌ: فَقُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ: فَكَيْفَ تَفْعَلُ أَنْتَ؟ ← يَضَعُ كَفَّيْهِ عَلَى الْأَرْضِ وَالْحَصَى، فَيَمْسَحُ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ يُصَلِّي ← أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الرَّجُلِ يَجِدُ الْبَلَلَ فِي طَرَفِ ذَكَرِهِ، وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ، ← أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 158
