كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [43] بَابُ من طلق امرأته وهي حامل · حديث 462
462 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في المطلقة, والمختلعة, والمولى منها: إن كانت حبلى, أو غير ذلك أن لها النفقة والسكنى حتى تضع إلا أن يشترط زوج المختلعة بعد الخلع أن لا نفقة لها. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے طلاق والی عورت خلع والی عورت اور جس عورت سے ایلاء کیا گیا کے بارے میں فرماتے ہیں اگر وہ حاملہ ہو یا نہ ( دونوں صورتوں میں ) اس کے لئے نفقہ ہوگا حتی کہ ( حاملہ کا ) بچہ پیدا ہو جائے ( اور غیر حاملہ عورت کے تین حیض مکمل ہو جائیں ) البتہ یہ کہ خلع کرنے والی عورت کا خاوند خلع کے بعد یہ شرط رکھے کہ اس کے لئے نفع نہیں ہوگا ۔ ‘‘ ( تو اسے نفقہ نہیں ملے گا) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔ ‘‘
حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 462
