كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [35] بَابُ تزويج السكران · حديث 436
436 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, أنه قال في السكران يتزوج قال: يجوز عليه كل شيء صنعه. قال محمد: وبه نأخذ, إلا في خصلة واحدة إذا ذهب عقله من السكر فارتد عن الإسلام, ثم صحا فذكر أن ذلك كان منه بغير عقل, قبل منه, ولم #411# تبن منه امرأته, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابرا ہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نشے والے آدمی کے بارے میں جو شادی کرلیتا ہے فرمایا اس کا ہر عمل جائز ہے ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں البتہ ایک بات کو اختیار نہیں کرتے وہ یہ کہ اگر نشے کی وجہ سے اس کی عقل زائل ہو جائے پھر وہ اسلام سے پھر جائے ( مرتد ہو جائے ) پھر ٹھیک ہونے پر کہے یہ بات اس سے سمجھے بغیرہ صادر ہوئی تھی تو اس کی بات قبول کی جائے گی اور اس کی بیوی اس سے جدانہیں ہوگی ۔‘‘ حضرت امام حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔ ‘‘
إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 436
