كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [66] بَابُ ما يكره من الطلاق · حديث 503
503 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في قول الله تعالى: {ولا تمسكوهن ضرارا} , قال: يطلق الرجل تطليقة, ثم يدعها حتى إذا حاضت ثلاث حيض قبل أن تفرغ من الثالثة ثم يقول لها: قد راجعتك, ثم يفعل مثل ذلك بها حتى يحبسها لتسع حيض قبل أن تحل للرجال, فهذا الضرار. قال محمد: لسنا نرى له أن يصنع هذا, وأن يطول عليها العدة.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اللہ تعالی ٰکے اس ارشاد گرامی کے بارے میں فرماتے ہیں ۔“ارشاد خداوندی ہے!ولا تمسكو هن ضرارا (پ ۲البقره۲۳) اور ان عورتوں کو تکلیف پہنچانے کے لئے نہ روکو۔“ فرماتے ہیں ایک شخص ایک طلاق دے دیتا پھر اسے چھوڑ دیتا حتی ٰکہ جب تین حیض آئے اور تیسرا حیض ابھی مکمل نہ ہوتا کہ وہ اس سے کہتا میں نے تجھ سے رجوع کر لیا پھر اسی طرح کرتاحتیٰ کہ اس کو دوسروں مردوں کے لئے حلال ہونے سے پہلے تو حیض روک لیتا تو یہ تکلیف پہنچاتا ہے۔ حضرت امام محد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اس کو جائز نہیں سمجھتے کہ ایسا عمل کر کے اس کی عدت کو لمبا کردے۔‘‘
حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 503
