كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [87] بَابُ قوم حفروا حائطا فوقع عليهم · حديث 575
575 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم أنه قال في القوم يحفرون جدارا, فوقع الجدار عليهم قال: عليهم الدية بعضهم لبعض. قال محمد: وبه نأخذ, إلا أنه يرفع من دية كل واحد منهم حصته, فإن كانوا أربعة بطل ربع الدية من كل واحد, وإن كانوا ثلاثة بطل ثلث الدية من كل واحد, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ ان لوگوں کے بارے میں فرماتے ہیں جو دیوار کھودتے ہیں تو وہ ان پر گر جاتی ہے وہ فرماتے ہیں ان پر دیت ہے جو بعض نے بعض کو ادا کرتا ہے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں مگر یہ کہ ہر ایک کی دیت ہے اس کا حصہ نکال لیا جائے اگر وہ چار ہوں تو ہر ایک کی دیت سے چوتھا حصہ باطل ہو جائے گا اگر تین ہوں تو تیسرا حصہ باطل ہوگا۔اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔‘‘
عليهم الدية بعضهم لبعض. ← في القوم يحفرون جدارا, فوقع الجدار عليهم ← إبْرَاهِيمَ أَنَّهُ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 575
