كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [73] بَابُ نفقة التي لم يدخل بها · حديث 516
516 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الرجل يتزوج المرأة فلا يبني بها قال: إن كان الحبس من قبل الرجل فعليه النفقة, وإن كان من قبل المرأة فلا نفقة لها. قال محمد: وبه نأخذ, إذا كانت صغيرة لا تجامع مثلها فلا نفقة لها, وإن كانت كبيرة والزوج صغير لا يجامع مثله فلها النفقة عليه في ماله. وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو کسی عورت سے نکاح کرتا ہے لیکن اس کا قرب اختیار نہیں کر تا فر ماتے ہیں اگر مرد کی طرف سے اسے روکا گیا ہوتو خر چہ اس پر لازم ہو تو اس کے لئے نفقہ نہیں ہے۔‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں جب چھوٹی بچی ہو کہ اس جیسی بچیوں سے جماع نہیں ہوسکتا تو اس کے لئے خرچہ نہیں ہوگا اور اگر وہ بڑی ہو اور خاوند چھوٹا ہو ‘کہ اس جیسا جماع نہیں کر سکتا تو عورت کو خاوند کے مال سے خرچہ ملے گا۔‘‘حضرت امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔‘‘
إبراهيم في الرجل يتزوج المرأة فلا يبني بها ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 516
