كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [7] بَابُ مَا لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ؛ الْمَاءِ وَالْأَرْضِ وَالْجَسَدِ وَغَيْرِ ذَلِكَ · حديث 25
25 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ أَبِي الْهَيْثَمِ، [عن الشعبي] (1) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: " أَرْبَعَةٌ لَا يُنَجِّسُهَا شَيْءٌ: الْجَسَدُ، #62# وَالثَّوْبُ، وَالْمَاءُ، وَالْأَرْضُ " قَالَ مُحَمَّدٌ: وَتَفْسِيرُ ذَلِكَ عِنْدَنَا أَنَّ ذَلِكَ إِذَا أَصَابَهُ الْقَذَرُ، فَغُسِلَ ذَهَبَ ذَلِكَ عَنْهُ، فَلَمْ يَحْمِلْ قَذَرًا، وَإِنَّمَا مَعْنَاهُ فِي الْمَاءِ إِذَا كَانَ كَثِيرًا أَوْ جَارِيًا أَنَّهُ لَا يَحْمِلُ خَبَثًا __________ (1) ليست في الأصول الخطية.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہم سے الہیثم بن ابوالہیشم رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا چار چیزیں ایسی ہیں جن کو کوئی چیز نا پاک نہیں کرتی ، جسم، کپڑا، پانی اور زمین حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہمارے نزدیک اس کی وضاحت یہ ہے کہ جب ان چیزوں سے کوئی ناپا کی مل جائے تو وہ دھونے سے پاک ہو جاتی ہے اور نجاست باقی نہیں رہتی پانی کے حوالے سے اس کا مطلب یہ ہے کہ جب وہ زیادہ ہو یا جاری ہوتو نا پاک نہیں ہوتا۔
أَرْبَعَةٌ لَا يُنَجِّسُهَا شَيْءٌ: الْجَسَدُ، وَالثَّوْبُ، وَالْمَاءُ، وَالْأَرْضُ ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← الشَّعْبِيِّ، ← الهيثم بن أبي الهيثم ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 25
