كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [57] بَابٌ: صَلَاةُ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَالْخُطْبَةُ · حديث 199
199 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا غَيْلَانُ، وَأَيُّوبُ بْنُ عَائِذٍ الطَّائِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَرْبَعَةٌ لَا جُمُعَةَ عَلَيْهِمُ: الْمَرْأَةُ، وَالْمَمْلُوكُ، وَالْمُسَافِرُ، وَالْمَرِيضُ " #211# وقَالَ أَبُو حَنِيفَةَ: فَإِنْ فَعَلُوا أَجْزَأَهُمْ قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرما تے ہیں ہم سے خیلان رحمتہ اللہ علیہ اور ایوب بن عائذ الطائی رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت محمد بن کعب القرظی رضی اللہ عنہ سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا چار قسم کے لوگوں پر جمعہ نہیں ،عورت ، غلام ،مسافر اور بیمار ۔“حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر یہ لوگ نماز جمعہ پڑھ لیں تو جائز ہوگا ( اور کفایت کرے گا نماز ظہر ساقط ہو جائے گی ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں ۔“
مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ ← أَبُو حَنِيفَةَ: فَإِنْ فَعَلُوا أَجْزَأَهُمْ ← أَرْبَعَةٌ لَا جُمُعَةَ عَلَيْهِمُ: الْمَرْأَةُ، وَالْمَمْلُوكُ، وَالْمُسَافِرُ، وَالْمَرِيضُ ← النَّبِيِّ ← مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، ← غَيْلَانُ، وَأَيُّوبُ بْنُ عَائِذٍ الطَّائِيُّ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Hadith 199
