كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [27] بَابُ الْجَهْرِ بِبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ · حديث 81
81 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو سُفْيَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ (1)، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: صَلَّى خَلْفَ إِمَامٍ، فَجَهَرَ بِبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لَهُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، اغْنِ عَنِّي كَلِمَاتِكَ هَذِهِ؛ فَإِنِّي «قَدْ صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَخَلْفَ أَبِي بَكْرٍ، وَخَلَفَ عُمَرَ، وَخَلَفَ عُثْمَانَ رضي الله عنهم، وَلَمْ أَسْمَعْهَا مِنْهُمْ» __________ (1) في الأصول الخطية و (م): عبد الله بن يزيد.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے ابوسفیان رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ یزید بن عبداللہ رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ اپنے دادا حضرت عبداللہ بن معقل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک امام کے پیچھے نماز پڑھی اس نے بسم اللہ کو جہر سے پڑھا سلام پھیرنے کے بعد انہوں نے ( عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے ) اس سے فرمایا اے بندہ خدا! ان کلمات ( کو بلند آواز میں پڑھنے ) سے بے نیازی اختیار کرو کیوں کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پیچھے اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے پیچھے اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی لیکن میں نے ان سے یہ کلمات نہیں سنے ۔ ‘‘
صَلَّى خَلْفَ إِمَامٍ، فَجَهَرَ بِبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ ← أَبِيهِ ← يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ← أَبُو سُفْيَانَ ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 81
