كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [60] بَابُ الرجل يطلق ثم يجحد · حديث 491
491 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في امرأة سمعت أن زوجها طلقها ثلاثا, قال: تخاصمه, فإن هو حلف ما فعل افتدت بمالها, فإن أبى أن يقبل بمالها هربت, فإن قدر عليها لم تأته إلا مغصوبة مقهورة, وتستذفر, ولا تشوف, لا تطيب. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس عورت کے بارے میں روایت کرتے ہیں جس نے سنا کہ اس کے خاوند نے اسے تین طلاقیں دی ہیں وہ فرماتے ہیں وہ اس سے اختلاف کرے اگر وہ قسم اٹھائے کہ اس نے طلاق نہیں دی تو یہ مال دے کر اپنی جان چھڑائے اور اگر وہ اس عورت سے مال قبول کرنے سے انکار کر دے تو اس سے بھاگ جائے پھر اگر وہ اس پر قادر ہو جائے تو اس کے پاس غصے میں اور مجبوری کی حالت میں آئے اور زیب وزینت اختیار نہ کرے اور نہ خوشبولگائے ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“
إبراهيم في امرأة ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 491
