كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [104] بَابُ حد الأمة إذا زنت · حديث 615
615 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, أن معقل بن مقرن المزني أتى عبد الله بن مسعود رضي الله عنه بأمة له زنت, قال: اجلدها خمسين جلدة, فقال: إنها لم تحصن؟ قال عبد الله: إسلامها إحصانها, قال: فإن عبدا لي سرق من عبد لي آخر, قال: ليس عليه قطع, مالك بعضه في بعض. قال: إني حلفت أن لا أنام على فراش أبدا, يريد العبادة, قال ابن مسعود رضي الله عنه {يا أيها الذين آمنوا لا تحرموا طيبات ما أحل الله لكم ولا تعتدوا إن #534# الله لا يحب المعتدين}. فقال الرجل: لولا هذه الآية لم أسألك, فأمره أن يكفر بعتق رقبة, وكان موسرا, وأن ينام على فراش. قال محمد: وهذا كله قول أبي حنيفة, وقولنا, إلا في خصلة واحدة: الحد لا يقيمه إلا السلطان, فإذا زنت الأمة, أو العبد كان السلطان هو الذي يحده دون المولى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت معقل بن مقرن مزنی رحمتہ اللہ علیہ لے کر حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور اس لونڈی نے زنا کا ارتکاب کیا تھا تو انہوں نے فرمایا اسے پچاس کوڑے مارو‘انہوں نے کہا یہ محضن ہے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس کا اسلام ہی اس کا احسان ہے۔‘‘انہوں نے کہا میرے ایک غلام نے میرے دوسرے غلام کی چوری کی ہے تو حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس کا ہاتھ کا ٹنالازمی نہیں تمہارا بعض مال بعض کے پاس ہے انہوں نے کہا میں نے قسم کھائی ہے کہ میں کبھی بھی بستر پر نہیں سوؤں گا ان کا مقصد عبادت کرنا تھا تو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ آیت کریمہ پڑھی۔يا أيها لذين امنوا لا تحرموا طيبات ما أحل الله لكم ولا تعتدوا إن الله لايحب المعتدين ( ۷پ المائده ۸۷) اے ایمان والوحرام نہ ٹھہراؤ وہ ستھری چیزیں کہ اللہ نے تمہارے لئے حلال کیں اور حد سے نہ بڑھو بے شک حد سے بڑھنے والے اللہ کو نا پسند ہیں۔(ترجمہ کنز الایمان )اس شخص نے کہا اگر یہ آیت نہ ہوتی تو میں آپ سے سوال نہ کر تا تو آپ نے اسے حکم دیا کہ وہ ایک غلام آزادکرے اور وہ کشادہ حال شخص تھا اور بستر پرسوئے۔‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ سب باتیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا اور ہمارا قول ہے البتہ ایک بات ہے کہ حد صرف بادشاہ قائم کرے گا پر جب کوئی غلام یا لونڈی زنا کا ارتکاب کرے تو بادشاہ (حکمران) ہی اسے حد لگائے گا مولیٰ کو یہ حق نہیں ہے۔“
إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 615
