كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [70] بَابُ الاستثناء في الطلاق · حديث 511
511 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا حماد, عن إبراهيم في #458# رجل قال لامرأته: أنت طالق ثلاثا إن شاء الله, قال: ليس بشيء, ولا يقع عليها الطلاق. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں جس نے اپنی بیوی سے کہا تجھے تین طلاقیں ہیں انشاءاللہ (اگراللہ چاہے )وہ فرماتے ہیں! یہ کوئی بات نہیں اور اس عورت کو طلاق نہیں ہوگی۔‘‘ (کیونکہ ایسی شرط سے متعلق کیا جس کے پائے جانے کا علم نہیں)حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔
مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← ليس بشيء, ولا يقع عليها الطلاق. ← لامرأته: أنت طالق ثلاثا إن شاء الله, ← إبْرَاهِيمَ فِي رَجُلٍ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 511
