كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [48] بَابُ النَّوْمِ قَبْلَ الصَّلَاةِ وَانْتِقَاضِ الْوُضُوءِ مِنْهُ · حديث 165
165 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَوَجَدَ الْمُؤَذِّنَ قَدْ أَذَّنَ، فَوَضَعَ جَنْبَهُ فَنَامَ حَتَّى عُرِفَ مِنْهُ النَّوْمُ، وَكَانَتْ لَهُ نَوْمَةٌ تُعْرَفُ، كَانَ يَنْفُخُ إِذَا نَامَ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى بِغَيْرِ وُضُوءٍ» قَالَ إِبْرَاهِيمُ: «إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَيْسَ كَغَيْرِهِ» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِقَوْلِ #181# إِبْرَاهِيمَ نَأْخُذُ, بَلَغَنَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ عَيْنَيَّ تَنَامَانِ وَلَا يَنَامُ قَلْبِي» فَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا لَيْسَ كَغَيْرِهِ، فَأَمَّا مَنْ سِوَاهُ، فَمَنْ وَضَعَ جَنْبَهُ فَنَامَ، فَقَدْ وَجَبَ عَلَيْهِ الْوُضُوءُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا اور مسجد کی طرف تشریف لے گئے آپ نے دیکھا کہ مئوذن اذان کہہ رہا ہے تو آپ پہلو کے بل لیٹ کر آرام فرما ہوئے حتی کہ آپ سے نیند معلوم ہوتی اور آپ کی نیند کا پتہ چل جاتا تھا کیونکہ جب سو جاتے تو خراٹے لیتے تھے ‘ آپ کے خراٹے ایسے نہ تھے جس سے عموما لوگوں کو کوفت ہوتی ہے بلکہ بہت آہستہ آہستہ ہوتے) پھر اٹھتے تھے وضو کئے بغیر نماز پڑھی۔ ‘‘ ( کیونکہ آپ کا وضو برقرار تھا ) حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ دوسروں کی طرح نہیں تھا۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ’’ میری آنکھیں سوتی ہیں لیکن میرا دل نہیں سوتا ‘‘ پس اس مسئلہ میں آپ دوسروں کی طرح نہیں جب کہ دوسرے لوگوں کا معاملہ یہ ہے کہ جو آدمی پہلو کے بل سو جائے اس پر وضو فرض ہو جاتا ہے ‘ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“
إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 165
