كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [55] بَابُ صَلَاةِ مَنْ خَافَ النِّفَاقَ · حديث 197
197 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَوَّابٌ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا أَتَاهُ، فَقَالَ: إِنِّي أَتَخَوَّفُ عَلَى نَفْسِي النِّفَاقَ، فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى رضي الله عنه: «أَمَا صَلَّيْتَ قَطُّ حَيْثُ لَا يَرَاكَ أَحَدٌ إِلَّا اللَّهُ» قَالَ: بَلَى، قَالَ: «فَإِنَّ الْمُنَافِقَ لَا يُصَلِّي حَيْثُ لَا يَرَاهُ أَحَدٌ إِلَّا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ»
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے جواب التیمی رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا مجھے نفاق کا خوف ہے۔ حضرت ابوموسی ٰرضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا کیا تم نے کبھی ایسی جگہ نماز نہیں پڑھی جہاں تجھے اللہ تعالی ٰکے سوا کسی نے نہیں دیکھا ؟ عرض کیا جی ہاں پڑھی ہے فرمایا منافق تو اس جگہ نماز نہیں پڑھتا جہاں اللہ تعالی ٰکے سوا کوئی دیکھتا ہو۔ ‘‘ ( لہذا تجھے پُرخوف نہیں ہونا چاہئے ) ۔
بَلٰی ← لَهُ أَبُو مُوسَى «أَمَا صَلَّيْتَ قَطُّ حَيْثُ لَا يَرَاكَ أَحَدٌ إِلَّا اللَّهُ» ← إِنِّي أَتَخَوَّفُ عَلَى نَفْسِي النِّفَاقَ، ← أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَجُلًا أَتَاهُ، ← جواب التيمي، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 197
