كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [19] بَابُ النُّفَسَاءِ وَالْحُبْلَى تَرَى الدَّمَ · حديث 54
54 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «النُّفَسَاءُ إِذَا لَمْ يَكُنْ لَهَا وَقْتٌ قَعَدَتْ وَقْتَ نِسَائِهَا» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَلَسْنَا نَأْخُذُ بِهَذَا، وَلَكِنَّهَا نُفَسَاءُ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ أَرْبَعِينَ يَوْمًا فَإِنِ زادَتْ عَلَى ذَلِكَ اغْتَسَلَتْ وَتَوَضَّأَتْ لِكُلِّ وَقْتِ صَلَاةٍ وَصَلَّتْ. وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رحمه الله
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے ہمیں خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا! ” جب نفاس والی عورت کے لئے کوئی مدت مقررنہ ہو تو وہ اپنے خاندان کی باقی عورتوں کے نفاس کے مطابق ( نفاس شمار کر کے ) بیٹھ جائے ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہم اس بات کو اختیار نہیں کرتے کیونکہ وہ چالیس دن تک نفاس والی شمار ہو گی اگر اس سے خون بڑھ جائے تو غسل کرے اور ہر نماز کے لئے وضو کر کے نماز پڑھے۔حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ‘‘
«النُّفَسَاءُ إِذَا لَمْ يَكُنْ لَهَا وَقْتٌ قَعَدَتْ وَقْتَ نِسَائِهَا» ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 54
