كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [37] بَابُ من تزوج امرأة فلم يجدها عذراء · حديث 437
437 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن الهيثم بن أبي الهيثم, عن عائشة رضي الله عنها: أنها زوجت مولاة لها رجلا فلم يجدها عذراء, فخرج الرجل لذلك حزينا شديد الحزن, حتى عرف ذلك في وجهه, فرفع ذلك إلى عائشة رضي الله عنها فقالت: وما يحزنه؟ إن العذرة ليدفعها الحيض, والأصبع, والوضوء, والوثبة.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت هیثم بن ابی هیثم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ان کی ایک لونڈی کسی شخص کے نکاح میں آئیں تو اس نے اسے کنواری نہ پایا ( پردہ بکارت زائل تھا یہ مطلب نہیں کہ شادی شدہ تھیں ) وہ شخص اس پر نہایت غمگین ہوا اور باہر آ یاحتی کہ یہ غم اس کے چہرے پر ظاہر ہو رہا تھا یہ بات حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتائی گئی تو انہوں نے فرمایا وہ کیوں غمگین ہوتا ہے بکارت حیض‘ انگلی‘ عضو اور اچھل کود سے بھی زائل ہو جاتی ہے ۔ ‘‘
الهيثم بن أبي الهيثم ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 437
