كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [120] بَابُ العبد يكون بين الرجلين فيعتق أحدهما نصيبه · حديث 669
669 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا يزيد بن عبد الرحمن, عن إبراهيم, عن الأسود أنه أعتق مملوكا بينه وبين إخوة له صغار, فذكر ذلك لعمر بن الخطاب رضي الله عنه فأمره أن يقومه ويرجئه حتى يدرك الصبية, فإن شاؤوا أعتقوا, وإن شاؤوا ضمنوا. #574# قال محمد: وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى إذا كان المعتق موسرا, وأما في قولنا فإذا أعتق أحدهم فقد صار العبد حرا كله, ولا سبيل للباقين إلى عتقه بعد ذلك, فإن كان المعتق موسرا ضمن حصص أصحابه, وإن كان معسرا سعى العبد لأصحابه في حصصهم من قيمته.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت یزید بن عبد الرحمٰن رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت اسود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ انہوں نے ایک غلام آزاد کیا جو ان کے اور ان کے چھوٹے بھائیوں کے درمیان مشترک تھا یہ بات حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خدمت میں عرض کی گئی تو آپ نے ان کو حکم دیا کہ اس ( غلام) کی قیمت لگائیں اور اسے محفوظ رکھیں حتی ٰ کہ وہ بچے بالغ ہو جائیں اور پھر وہ چاہیں تو آزادکریں( آزادی کو برقرار رکھیں )اور اگر چاہیں تو اس سے اپنے حصے کی قیمت وصول کر یں ۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے اگر آزاد کر نے والا کشاہ حال ہو اور ہمارے قول کے مطابق کہ جب ان میں سے ایک آزاد کر دے تو غلام آزاد ہو جائے گا اور اس کے بعد باقی حضرات کے لئے کوئی راستہ نہیں رہے گا اور اگر آزاد کر نے والا کشادہ دست ہو تو اپنے ساتھیوں کے حصوں کا ضامن ہوگا اور اگر وہ تنگ دست ہوتو غلام اپنی قیمت میں سے باقی حضرات کے حصول کے لئے کوشش کرئے۔‘‘
إِبْرَاهِيمَ، ← يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 669
