كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [162] بَابُ المزارعة بالثلث والربع · حديث 771
771 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, أنه سأل طاووسا وسالم بن عبد الله عن المزارعة بالثلث والربع, فقالا: لا بأس به, فذكرت ذلك لإبراهيم فكرهه, وقال: #655# إن طاووسا له أرض يزارعه, فمن أجل ذلك قال ذلك. #656# قال محمد: كان أبو حنيفة يأخذ بقول إبراهيم, ونحن نأخذ بقول سالم, وطاووس, لا نرى بذلك بأسا.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے حضرت طاؤس اور حضرت سالم بن عبد اللہ رضی اللہ عنہا سے تہائی یا چوتھائی (نفع ) کے ساتھ مزراعت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کوئی حرج نہیں وہ فرماتے ہیں میں نے حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے یہ بات ذکر کی تو انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا اورفرمایا حضرت طاؤس رضی اللہ عنہ کے پاس زمین تھی جسے وہ مزارعت پر دیتے تھے انہوں نے اسی بنیاد پر یہ بات کہی ہے ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ کے اس قول کو اختیار کرتے تھے اور ہم حضرت سالم اور حضرت طاؤس رضی اللہ عنہا کے قول کو اختیار کرتے ہیں ہم اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے۔
ذَلِكَ ← إن طاووسا له أرض يزارعه, فمن أجل ذلك ← لا بأس به, فذكرت ذلك لإبراهيم فكرهه, ← الْمُزَارَعَةِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ ← حماد, أنه سأل طاووسا وسالم بن عبد الله ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 771
