كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [82] باب الصوم في السفر والفطر · حديث 281
281 - محمد قال: أخبرنا أبوحنيفة قال: حدثنا إبراهيم بن مسلم, عن رجل من بني سواءة بن عامر قال: خرجت أريد مكة, فلقيت رفقتين, في إحداهما حذيفة رضي الله عنه, والأخرى فيها أبو موسى الأشعري رضي الله عنه. قال: فكنت في أصحاب حذيفة, قال: فصام حذيفة وأصحابه, وأبو موسى وأصحابه, فكان حذيفة رضي الله عنه يعجل الإفطار ويؤخر السحور, وكان أبو موسى رضي الله عنه يؤخر الإفطار ويعجل السحور. #289# قال محمد: وبقول حذيفة رضي الله عنه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے ابراہیم بن مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے بنوسواۃ قبیلہ کے بارے میں بیان کیا اس نے کہا مکہ مکرمہ کے ارادے سے نکلا تو میری ملاقات دو جماعتوں سے ہوئی ایک جماعت میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ تھے اور دوسری میں حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں میں شامل ہوا ‘ اب حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ اور آپ کے ساتھیوں اور حضرت ابوموسی ٰرضی اللہ عنہ اور آپ کے ساتھیوں سب نے روزہ رکھا حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ افطار میں جلدی کرتے اور سحری میں تاخیر کرتے تھے ۔اور حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ افطار میں تاخیر کیا کرتے تھے اور سحری میں جلدی کرتے تھے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہم حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے قول کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“
رجل من بنى سواءة بن عامر ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← أبوحنيفةَ، ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 281
