كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [37] بَابُ مَسْحِ التُّرَابِ عَنِ الْوَجْهِ قَبْلَ الفَرَاغِ مِنَ الصَّلَاةِ · حديث 116
116 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ يُصَلِّي فِي الْمَكَانِ فِيهِ الرَّمْلُ وَالتُّرَابُ الْكَثيرُ فَيَمْسَحُ عَنْ وَجْهِهِ قَبْلَ أَنْ يَنْصَرِفَ " قَالَ مُحَمَّدٌ: لَا نَرَى بَأْسًا بِمَسْحِهِ ذَلِكَ قَبْلَ التَّشَهُّدِ وَالتَّسْلِيمِ؛ لِأَنَّ تَرْكَهُ يُؤْذِي الْمُصَلِّي، وَرُبَّمَا شغله عَنْ صَلَاتِهِ وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رحمه الله تعالى
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں میں نے حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ کودیکھا وہ اس جگہ نماز پڑھتے جہاں بہت زیادہ ریت اور مٹی تھی تو سلام پھیرنے سے پہلے اسے اپنے چہرے سے صاف کرتے۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہم اسی بات کو اختیار کر نے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے کہ تشہد یا سلام سے پہلے پو نچھے کیونکہ اس کو اسی طرح چھوڑ نے سے نمازی کو تکلیف ہوتی ہے اور بعض اوقات نماز میں خلل آ تا ہے۔“ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ‘‘ ۔
حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 116
