كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [4] بَابُ الْوُضُوءِ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ · حديث 17
17 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَاذَانَ، عَنْ شُرَحْبِيلَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتِي، فَأَتَيْتُهُ بِلَحْمٍ قَدْ شُوِيَ، فَطَعِمَ مِنْهُ، فَدَعَا بِمَاءٍ، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ، وَمَضْمَضَ ثُمَّ صَلَّى، وَلَمْ يُحْدِثْ وُضُوءًا "
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ فرماتے ہیں ہم سے عبدالرحمن ٰبن زاذان رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا اور وہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائے تو میں نے آپ کی خدمت میں بھنا ہوا گوشت پیش کیا آپ نے اس سے تناول فرمایا پھر پانی منگوا کر ہاتھوں کو دھویا اور کلی کی اس کے بعد نماز پڑھی اور نیا وضو نہیں کیا۔
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← شُرَحْبِيلَ ← عبد الرحمن بن زاذان ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 17
