كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [146] بَابُ السلم فيما يكال ويوزن · حديث 736
736 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: أسلم ما يكال فيما يوزن, وما يوزن فيما يكال, ولا تسلم ما يكال فيما يكال, #626# ولا ما يوزن فيما يوزن, وإذا اختلف النوعان فيما لا يكال, ولا يوزن فلا بأس باثنين بواحد يدا بيد, ولا بأس به نساء, وإذا كان من نوع واحد مما لا يكال ولا يوزن فلا بأس به اثنين بواحد يدا بيد. قال محمد: وبهذا كله نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جس چیز کا ماپ ہوتا ہے اس کا وزن کی جانے والی چیز میں بیع سلم کی جاسکتی ہے اور وزنی چیز کا کیلی (ماپی جانے والی )چیز کے ساتھ بیع سلم کی جاسکتی ہے لیکن کیلی چیز کا کیلی چیز سے بیع سلم صحیح نہیں اسی طرح وزنی چیز کاوزنی چیز سے بیع سلم جائز ہے۔“ اور جب دونوع مختلف ہوں اور وہ نہ کیلی ہوں اور نہ ہی وزنی تو ایک کے بدلے میں دود ینے میں کوئی حرج نہیں جب کہ نقد ہوں اور ادھار میں بھی کوئی حرج نہیں اور جب کیلی اور وزنی نہ ہوں اور ایک نوع سے ہوں تو نقد میں کوئی حرج نہیں۔ ‘‘(ادہار صحیح نہیں )حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم ان تمام باتوں کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“
إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 736
