كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [34] بَابُ ما يحرم على الرجل من النكاح · حديث 433
433 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: حدثنا الحكم بن عتيبة, عن عراك بن مالك, أن أفلح بن أبي قعيس استأذن على عائشة رضي الله عنها فاحتجبت منه فقال: أتحتجبين مني وأنا عمك؟! قالت: من أين؟ قال: أرضعت بلبن ابن أخي, فلما دخل عليها النبي صلى الله عليه وسلم ذكرت له ذلك فقال: يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب. #409# قال محمد: وبهذا كله نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے حکم بن عتیبہ رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت عراک بن مالک رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت افلح بن ابی قعیس رضی اللہ عنہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ نے ان سے پردہ کیا انہوں نے کہا آپ مجھ سے پردہ کرتی ہیں اور میں آپ کا چچاہوں ام المومنین نے پوچھا کس طرح فرمایا آپ نے میرے بھائی کی بیوی کا دودھ پیا ہے۔ ‘‘ جب حضور علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے تو انہوں نے آپ سے یہ واقعہ ذکر کیا آپ نے فرمایا رضاعت سے وہ رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو نسب کی وجہ سے حرام ہوتے ہیں ۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم ان سب باتوں کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“
عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ← الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 433
