كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [179] بَابُ النبيذ الشديد · حديث 829
829 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد قال: كنت أتقي النبيذ, فدخلت على إبراهيم وهو يطعم فطعمت معه, فأوتي قدحا من نبيذ, فلما رأى إبطائي عنه قال: حدثني علقمة, عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنهما, أنه كان ربما طعم عنده, ثم دعا بنبيذ له تنبذه سيرين أم ولد عبد الله فشرب وسقاني. #704# قال محمد: وهذا قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں نبیذ سے بچا کرتا تھا پھر میں حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ کے پاس گیا اور وہ کھانا کھا رہے تھے میں بھی نے ان کے ساتھ کھانا کھایا پھر نبیذ کا پیالہ لایا گیا جب انہوں نے میرا پیچھے رہنا دیکھا تو فرمایا مجھ سے حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عبداللہ بن مسعود(رضی اللہ عنہا) سے روایت کر تے ہوئے بیان کیا کہ وہ بعض اوقات ان کے پاس کھانا کھاتے تو وہ نبیذ منگواتے جو حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی ام ولد (لونڈی ) سیرین نے بنایا ہوتا تو وہ خودبھی پیتے اور مجھے بھی پلاتے ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“
حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 829
