كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [25] بَابُ الْجَهْرِ بِالْقِرَاءَةِ · حديث 77
77 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ أَخْبَرَني مَنْ صَلَّى في جَانِبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَحَرَصَ عَلَى أَنْ يَسْمَعَ صَوْتَهُ فَلَمْ يَسْمَعْ غَيْرَ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: {رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا} [طه: 114] يُرَدِّدُهَا مِرَارًا، فَظَنَّ الرَّجُلُ أَنَّهُ يَقْرَأُ طَهْ " قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهَذَا فِي صَلَاةِ النَّهَارِ فَلَا نَرَى بَأْسًا أَنْ يَقِفَ الرَّجُلُ عَلَى شَيْءٍ مِنَ الْقُرْآنِ مِثْلِ هَذَا يَدْعُو لِنَفْسِهِ فِي التَّطَوُّعِ فَأَمَّا الْمَكْتُوبَة فَلَا
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں مجھے اس آدمی نے خبر دی جس نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پہلو میں نماز پڑھی اور اسے ان کی آواز سننے کی حرص تھی تو اس نے صرف یہی بات سنی ’’ رب زدنی علما ‘‘ (اے میرے رب ! میرے علم میں اضافہ فرما) آپ نے اسے کئی بار دہرایا اس شخص نے خیال کیا کہ آپ سورۃ طہ ٰپڑھ رہے ہیں ۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں !یہ دن کی نمازوں میں سے ہے اور ہم اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے کہ وہ قرآن مجید کی کوئی آیت کا تکرار کرے لیکن اس قسم کاعمل نفل نماز میں ہے فرض نماز میں نہیں ۔
إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 77
