كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [11] بَابُ الِاسْتِنْجَاءِ · حديث 38
38 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ الْمُشْرِكِينَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقُوا الْمُسْلِمِينَ، فَقَالُوا: نَرَى أَنَّ صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ كَيْفَ تَأْتُونَ الْخَلَاءَ اسْتِهْزَاءً بِهِمْ، فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ: نَعَمْ، فَسَأَلُوهُمْ فَقَالُوا: «أَمَرَنَا أَنْ لَا نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ بِفُرُوجِنَا وَلَا نَسْتَنْجِيَ بِأَيْمَانِنَا، وَلَا نَسْتَنْجِيَ بِعَظْمٍ، وَلَا برَجِيعٍ وَأَنْ نَسْتَنْجِيَ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ» #71# قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَالْغَسْلُ بِالْمَاءِ فِي الِاسْتِنْجَاءِ أَحَبُّ إِلَيْنَا، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے ہمیں خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مشرکین کی مسلمانوں سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا ہم تمہارے ساتھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتے ہیں کہ وہ تمہیں بیت الخلاء میں جانے کا طریقہ بھی سکھاتے ہیں یہ بات ان لوگوں کو بطور مذاق کہی تو مسلمانوں نے ( جوابا) کہا ہاں ( ہمیں بتاتے ہیں ) چنانچہ ان لوگوں نے مسلمانوں سے پوچھا تو انہوں نے کہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم قبلہ رخ نہ ہوں اور نہ قبلہ کی طرف پیٹھ کریں اور نہ دائیں ہاتھ سے استنجاء کریں ہڈی اور گو بر سے استنجاء کر نے سے بھی منع فرمایا نیز تین پتھروں سے استنجاء کرنے کا حکم دیا۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اور استنجاء میں پانی سے دھونا ہمارے نزدیک زیادہ پسند یدہ ہے ‘ حضرت امام ابوحنیفہ کا بھی یہی قول ہے ۔“
إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 38
