كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [68] بَابُ غُسْلِ الْمَرْأَةِ وَكَفَنِهَا · حديث 228
228 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْمَرْأَةِ تَمُوتُ مَعَ الرِّجَالِ، قَالَ: «يُغَسِّلُهَا زَوْجُهَا، وَكَذَلِكَ إِذَا مَاتَ الرَّجُلُ مَعَ النِّسَاءِ غَسَّلَتْهُ امْرَأَتُهُ» قَالَ أَبُو حَنِيفَةَ: أَكْرَهُ أَنْ يُغَسِّلَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِقَوْلِ أَبِي حَنِيفَةَ نَأْخُذُ، إِنَّ الرَّجُلَ لَا عِدَّةَ عَلَيْهِ؛ وَكَيْفَ يُغَسِّلُ امْرَأَتَهُ، وَهُوَ يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ أُخْتَهَا؟ وَيَتَزَوَّجَ ابْنَتَهَا إِنْ لَمْ يَكُنْ دَخَلَ بِأُمِّهَا؟ بَلَغَنَا عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ قَالَ: نَحْنُ كُنَّا أَحَقَّ بِهَا إِذَا كَانَتْ حَيَّةً، #246# فَأَمَّا إِذَا مَاتَتْ فَأَنْتُمْ أَحَقُّ بِهَا قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ جو عورت مردوں کے درمیان فوت ہو جائے تو اس کا خاوند غسل دے اسی طرح جب عورتوں کے درمیان مرد فوت ہو جائے تو اس کی بیوی غسل دے ۔“ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ‘ خاوند کا بیوی کو غسل دینا جائز ہے۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا قول ہی اختیار کر تے ہیں ‘ کیونکہ خاوند پر عدت نہیں ہوتی اور وہ اپنی بیوی کو غسل دے سکتا ہے ‘ جب کہ اس کے لئے اس کی بہن سے نکاح کرنا جائز ہوتا ہے۔ ‘‘ اسی طرح اگر عورت سے جماع نہ کیا ہو تو اس کی بیٹی (جو پہلے خاوند سے ہے ) سے بھی نکاح کر سکتا ہے (لہذا خاوند کا اس سے تعلق ختم ہوگیا البتہ عورت جب تک عدت میں ہواس کا تعلق باقی ہے )
حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 228
