كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [82] بَابُ الديات وما يجب على أهل الورق والمواشي · حديث 551
551 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن الهيثم, عن عامر الشعبي, عن عبيدة السلماني, عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه قال: على أهل الورق من الدية عشرة آلاف درهم, وعلى أهل الذهب ألف دينار, وعلى أهل البقر مئتا بقرة, وعلى أهل الإبل مئة من الإبل, وعلى أهل الغنم ألفا شاة, وعلى أهل الحلل مئتا حلة. #484# قال محمد: وبهذا كله نأخذ, وكان أبو حنيفة يأخذ من ذلك الإبل, والدراهم, والدنانير.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں !ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت الھیثم سے وہ حضرت عامر شعبی رحمتہ اللہ علیہ سے وہ حضرت عبیدہ سلمانی رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جن لوگوں کے پاس چاندی ہے ان پر دس ہزار درہم اور جن کے پاس سونا ہے ان کے ذمہ ایک ہزار دینار ہیں گاے والوں پر دوسوگا ے اور اونٹ رکھنے والوں پر ایک سو اونٹ ہیں نیز جو بکریوں کے مالک ہیں ان پر دو ہزار بکریاں ہیں اور قیمتی جوڑوں کے مالک حضرات کے ذمہ دوسو جوڑے ہیں ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے نزدیک دیت صرف اونٹوں درہموں اور دیناروں کی صورت میں لی جائے گی ‘باقی چیزوں میں نہیں ہوگی ۔‘‘
عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، ← عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ ← عَامِرٌ الشَّعْبِيُّ ← الْهَيْثَمُ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 551
