كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [178] بَابُ الأشربة والأنبذة والشرب قائما وما يكره في الشراب · حديث 826
826 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن سليمان الشيباني, عن ابن #700# زياد, أنه أفطر عند عبد الله بن عمر رضي الله عنهما, فسقاه شرابا له, فكأنه أخذ فيه, فلما أصبح قال: ما هذا الشراب؟ ما كدت أهتدي إلى منزلي, فقال عبد الله رضي الله عنه: ما زدناك على عجوة وزبيب. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت سلیمان شیبانی رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ ابن زیاد رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں ! وہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا کے ہاں افطاری کی تو انہوں نے ان کو ایک مشروب پلایا گویا اس نے ان پر اثر کیا جب صبح ہوئی تو پوچھا یہ کونسا مشروب تھا میں تو گھر جانے کی راہ نہیں پا رہا تھا ۔ ‘‘ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ہم نے عجوہ ( کھجور ) اور منقی پر اضافہ نہیں کیا۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“
ابن زياد ← سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 826
