كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [54] بَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ · حديث 194
194 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ قَالَ: #205# «إِذَا صَلَّى الْإِمَامُ بِأَصْحَابِهِ، فَلْتَقُمْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ مَعَ الْإِمَامِ وَطَائِفَةٌ بِإِزَاءِ الْعَدُوِّ، فَيُصَلِّي الْإِمَامُ بِالطَائِفَةِ الَّذِينَ مَعَهُ رَكْعَةً ثُمَّ تَنْصَرِفُ الطَّائِفَةُ الَّذِينَ صَلُّوا مَعَ الْإِمَامِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَتَكَلَّمُوا حَتَّى يَقُومُوا مَقَامَ أَصْحَابِهِمْ، وَتَأْتِي الطَّائِفَةُ الْأُخْرَى فَيُصَلُّونَ مَعَ الْإِمَامِ الرَّكْعَةَ الْأُخْرَى ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَتَكَلَّمُوا حَتَّى يَقُومُوا فِي مَقَامِ أَصْحَابِهِمْ، وَتَأْتِي الطَّائِفَةُ الْأُولَى حَتَّى يُصَلُّوا رَكْعَةً وُحْدَانًا ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ فَيَقُومُونَ مَقَامَ أَصْحَابِهِمْ، وَتَأْتِي الطَّائِفَةُ الْأُخْرَى حَتَّى يَقْضُوا الرَّكْعَةَ الَّتِي بَقِيَتْ عَلَيْهِمْ وُحْدَانًا»
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے نماز خوف کے بارے میں روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب امام اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائے تو ان میں سے ایک گروہ امام کے ساتھ کھڑا ہو جائے اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابلہ میں کھڑا ہو جائے بس امام اس گروہ کو جو اس کے ساتھ ہے ایک رکعت پڑھائے پھر وہ گروہ چلا جائے جس نے امام کے ساتھ نماز پڑھی ہے اور کسی قسم کی گفتگو نہ کریں حتی کہ وہ اپنے ساتھیوں (دوسرے گروہ) کی جگہ کھڑے ہو جائیں اور وہ دوسرا گروہ آ جائے جو امام کے ساتھ دوسری رکعت پڑھے پھر یہ بھی گفتگو سے بچتے ہوئے واپس چلے جائیں اور اپنے ساتھیوں کی جگہ کھڑے ہو جائیں اور پہلا گروہ آ جائے اورا کیلے کیلے ایک رکعت پڑھیں پھر یہ بھی چلے جائیں ۔ اور اپنے دوسرے ساتھیوں کی جگہ کھڑے ہو جائیں اور دوسرا گروہ آ جائے اور جو رکعت باقی ہے اسے اکیلے اکیلے پڑھ لیں ۔
إِبْرَاهِيمَ، فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 194
