كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [81] بَابُ ظهار الأمة · حديث 550
550 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, أن الظهار يقع على الأمة إذا ظاهر منها زوجها. #483# قال محمد: يقع عليها الظهار إذا ظاهر منها زوجها, ولا يقع عليها الظهار إذا ظاهر منها مولاها؛ لأن الله تعالى يقول: {الذين يظاهرون منكم من نسائهم} , فليست الأمة بزوجة يقع عليها الظهار, وهو قول أبي حنيفة, وسعيد بن المسيب, ومجاهد, وعامر الشعبي رحمهم الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب لونڈی کا خاوند اس سے ظہار کرے تو یہ ظہار واقع ہو جا تا ہے۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر خاوند ظہار کرے تو واقع ہو جا تا ہے لیکن اس کا مالک ظہار کرےتو واقع نہیں ہوتا کیونکہ اللہ تعالی ٰفرماتا ہے!والذين يظاهرون من نساء هم (پ ۲۸ المجادلہ۲) اور تم میں سے وہ لوگ جو اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں؟اورلونڈی اپنے آقا کی بیوی نہیں کہ اس پر ظہار واقع ہو۔“حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا حضرت سعید بن مسیب ‘حضرت مجاہد ‘حضرت عامر شعبی رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔
إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 550
