كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [70] بَابُ حَمْلِ الْجَنَائِزِ · حديث 233
233 - مُحَمَّدٌ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ المُعْتَمِرٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نِسْطَاسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: «إِنَّ مِنَ السُّنَّةِ حَمْلَ الْجَنَازَةِ بِجَوَانِبِ السَّرِيرِ الْأَرْبَعَةِ، فَمَا زِدْتَ عَلَى ذَلِكَ، فَهُوَ نَافِلَةٌ» #251# قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ يَبْدَأُ الرَّجُلُ فَيَضَعُ يَمِينَ الْمَيِّتِ الْمُقَدَّمَ عَلَى يَمِينِهِ، ثُمَّ يَضَعُ يَمِينَ الْمَيِّتِ الْمُؤَخَّرَ عَلَى يَمِينِهِ، ثُمَّ يَعُودُ إِلَى الْمُقَدَّمِ الْأَيْسَرِ فَيَضَعُهُ عَلَى يَسَارِهِ، ثُمَّ يَأْتِي الْمُؤَخَّرَ الْأَيْسَرَ فَيَضَعهُ عَلَى يَسَارِهِ. وَهَذَا قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رحمه الله تعالى
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں !وہ فرماتے ہیں ہم سے منصور بن معتمر رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت سالم بن ابی الجعد رحمتہ اللہ علیہ سے ، وہ عبید بن نسطاس رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں۔“ سنت طریقہ یہ ہے کہ جنازہ چارپائی کے چاروں جانبوں سے اٹھایا جائے اگر اس سے زیادہ اٹھائے تو نفل ہے۔ ‘‘ ( زیادہ اجر کا باعث ہے) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں (اٹھانے والا ) آ دمی آغاز یوں کرے کہ میت کی اگلی دائیں جانب کو اپنے دائیں کاندھے پر رکھے پھر میت کی پچھلی دائیں جانب کو اپنے دائیں کندھے پر رکھے اور پھر اگلے بائیں جانب کی طرف جائے اور اسے اپنے بائیں کاندھے پر رکھے پھر پچھلی بائیں جانب آئے اور اسے اپنے بائیں کاندھے پر رکھے۔ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“
عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← عبيد بن نسطاس ← سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، ← مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، ← أَبِي حَنِيفَةَ ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 233
