كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [9] بَابُ التَّيَمُّمِ · حديث 31
31 - مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي " التَّيَمُّمِ قَالَ: تَضَعُ رَاحَتَيْكَ فِي الصَّعِيدِ، فَتَمْسَحُ وَجْهَكَ ثُمَّ تَضَعُها الثَّانِيَةَ فَتَنْفُضُها فَتَمْسَحُ يَدَيْكَ، وَذِرَاعَيْكَ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ " #66# قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ وَنَرَى مَعَ ذَلِكَ. أَنْ يَنْفُضَ يَدَيْهِ فِي كُلِّ مَرَّةٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَمْسَحَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا انہوں نے تیمم کے بارے میں فرمایا کہ اپنی ہتھیلیاں پاک مٹی میں رکھو پھر اپنے چہرے کا مسح کرو پھر ان کو دوبارہ رکھو اور انکو جھاڑ کر ہاتھوں اور بازؤں کا کہنیوں سمیت مسح کرو۔
إِبْرَاهِيمَ فِي التَّيَمُّمِ ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 31
