كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [168] بَابُ من أحدث في غير فنائه فهو ضامن · حديث 784
784 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم في الرجل يجعل في حائطه الصخرة فيستر بها الحمولة, أو يخرج الكنيف إلى الطريق قال: يضمن كل شيء إذا أصاب هذا الذي ذكرت؛ لأنه أحدث شيئا فيما لا يملك, ولا يملك سماءه فقد ضمن ما أصاب. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے اور اس کے ذریعے جانور کو چھپاتا ہے یا راستے کی طرف بیت الخلاء بناتا ہے وہ فرماتے ہیں وہ ہر چیز کا ضامن ہوگا جب ان مذکورہ کاموں سے کسی کو تکلیف پہنچے کیونکہ اس نے اس جگہ میں کوئی چیز بنائی جس کا وہ مالک نہیں ہے اور نہ ہی اس کے سامنے والی جگہ کا مالک ہے پس اس نے جو تکلیف پہنچائی اس کی چٹی اس پر ہوگی ۔“ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔“
حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 784
