كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [15] بَابُ تزويج المحرم · حديث 367
367 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن الهيثم بن أبي الهيثم, أن رسول الله صلى الله عليه وسلم تزوج ميمونة بنت الحارث رضي الله عنها بعسفان وهو محرم. #358# قال محمد: وبه نأخذ, لا نرى بذلك بأسا, ولكنه لا يقبل ولا يلمس, ولا يباشر حتى يحل, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت الھیثم بن الى الهيشم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے مقام عصفان میں نکاح کیا اور آپ محرم تھے۔“حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور ہم اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے لیکن نہ تو وہ بوسہ لے اور نہ ( شہوت کے ساتھ ) ہاتھ لگائے اور نہ اس کے ساتھ ہمبستر ہو جب تک احرام نہ کھولے۔“ حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔ ‘‘
الهيثم بن أبي الهيثم ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 367
