كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [18] بَابُ الشفاعة · حديث 376
376 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم قال: سألته عن قول الله عز وجل: {ربما يود الذين كفروا لو كانوا مسلمين} قال: يعذب الله قوما ممن كان يعبده ولا يعبد غيره, وقوما ممن كان يعبد غيره, ثم يجمعهم في النار, فيعير الذين كانوا يعبدون غير الله الذين كانوا يعبدونه, فيقولون: عذبنا لأنا عبدنا غيره, فما أغنت عنكم عبادتكم إياه وقد عذبتم معنا, فيأذن الرب تبارك وتعالى للملائكة والنبيين فيشفعون, فلا يبقى في النار أحد ممن كان يعبده إلا أخرجه, حتى يتطاول للشفاعة إبليس لعبادته الأولى. قال: فيقول: {ربما يود الذين كفروا لو كانوا مسلمين}.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں ‘ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں میں نے ان سے اللہ تعالی ٰکے اس ارشادگرامی کے بارے میں پوچھا! ربما يو د الذين كفروا لو كانوا مسلمين بہت آرزوئیں کریں گے کافر کاش مسلمان ہوتے ۔“ (ترجمہ کنز الایمان ) تو حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ ایسی قوم کو عذاب دے گا جو اس کی عبادت کرنے اور اس کے غیر کی پوجا نہ کرنے والوں میں سے ہوں گے اور اس قوم کو بھی ( عذاب دے گا ) جو اس کے غیر کی پوجا کرتے تھے پھر ان کو جہنم میں جمع کرے گا تو جولوگ اللہ تعالی ٰ کے غیر کی پوجا کرتے ہیں وہ ان کو عار دلائیں گے جو اس کی عبادت کرتے تھے اور کہیں گے ہمیں تو اس لئے عذاب ہوا کہ ہم نے غیراللہ کی پوجا کی اور تمہیں اس کی عبادت نے کوئی فائدہ نہ دیا اور ہمارے ساتھ تمہیں بھی عذاب دیا گیا۔ تو اللہ تعالیٰ فرشتوں اور انبیاء کرام کو اجازت دے گا تو وہ شفاعت کریں گے اور جہنم میں اللہ تعالی ٰکی عبادت کرنے والوں میں سے کوئی بھی باقی نہیں رہے گا مگر اسے نکال لے گا حتی کہ شیطان بھی اپنی سابقہ عبادت کی وجہ سے شفاعت کی طرف متوجہ ہوگا تو اس پر اللہ تعالی ٰنے فرمایا! ربما يود الذين كفروا لو كانوا مسلمين ۔
قَوْلَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: ← سَأَلْتُهُ ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 376
