كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [62] بَابُ طلاق البتة · حديث 493
493 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن ابراهيم في الخلية, والبرية, والبائن, والبتة: إن نوى طلاقا فهو ما نوى, وإن نوى ثلاثا #448# فثلاث, وإن نوى واحدة فواحدة بائن, وهو خاطب, وإن لم ينو طلاقا فليس بشيء. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے ان الفاظ کے بارے میں نقل کرتے ہیں خلية برية بائن بتة کہ اگر طلاق کی نیت کرے تو نیت کے مطابق واقع ہوگی اگر تین طلاقوں کی نیت کرے تو تین ہوں گی اور اگر ایک کی نیت کی تو ایک طلاق بائن واقع ہوگی اور وہ اس کو نکاح کا پیغام دے سکتا ہے اور اگر طلاق کی نیت نہ کی تو کچھ بھی واقع نہ ہوگا۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“
حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 493
