كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [61] بَابُ من طلق لاعبا · حديث 492
492 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن حماد, عن إبراهيم, عن ابن مسعود رضي الله عنه, أنه قال: لعب النكاح وجده سواء, كما أن لعب الطلاق وجده سواء. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى. أربع جدهن جد, وهزلهن جد: الطلاق, والنكاح, والرجعة, والعتاق.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا ہنسی مذاق میں اور سنجیدگی میں دونوں طرح نکاح کا ایک ہی حکم ہے جس طرح ہنسی مذاق میں طلاق دینے اور سنجیدگی سے طلاق دینے کا حکم ایک جیسا ہے ۔ ‘‘ (یعنی ہنسی مذاق میں دی گئی طلاق اور نکاح منعقد ہو جاتا ہے ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کر تے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے چار کام ایسے ہیں کہ ان میں سنجیدگی بھی سنجیدگی ہے اور مذاق بھی سنجیدگی ہے۔طلاق ‘ نکاح ‘ رجوع اور آزادکرنا۔“
لعب النكاح وجده سواء, كما أن لعب الطلاق وجده سواء. ← ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 492
