كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [193] بَابُ من دل على خير كمن فعله · حديث 874
874 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة قال: أخبرنا علقمة بن مرثد يرفع الحديث إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: جاء رجل يستحمله, فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما عندي ما أحملك عليه, ولكني سأدلك على فتى من فتيان الأنصار, انطلق فإنك ستجده في مقبرة بني فلان يرمي مع أصحاب له, فإن عنده بعيرا سيحملك عليه, فانطلق الرجل حتى أتى مقبرة بني فلان, فوجده فيها يرمي مع أصحاب له, فقال له: إني أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم أستحمله, فلم أجد عنده شيئا, فأخبره #746# الخبر, فقال: الله الذي لا إله إلا هو لذكر هذا لك رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقال له ذلك مرتين, فانطلق فحمله ثم جاء إلى النبي صلى الله عليه وسلم على البعير, فحدث النبي صلى الله عليه وسلم الحديث, فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: انطلق, فإن الدال على الخير كفاعله.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہمیں حضرت علقمہ بن مرثد رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوع حدیث بیان روایت کرتے ہیں فرماتے ہیں ایک شخص حاضر ہو کر آپ سے سواری طلب کرنے لگا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے پاس تجھے دینے کے لئے سواری نہیں ہے البتہ میں تجھے انصار کے نوجوانوں میں سے ایک نو جوان کے بارے میں بتا تا ہوں تم جاؤ فلاں قبیلے کے قبرستان میں وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تیراندازی کر رہا ہے اس کے اونٹ ہے جو تمہیں سواری کے لئے دے دے گا ‘ وہ شخص گیا اور اس فلاں قبیلے کے قبرستان میں آیا اور اس نو جوان کو وہاں تیر اندازی کرتے ہوئے پایا۔ ‘‘ اس نے کہا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا تاکہ آپ سے سواری طلب کروں لیکن ان کے پاس کچھ نہ پایا پھر اس نے تمام بات بتائی۔“ اس نے کہا اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم سے یہ بات فرمائی ہے؟ دو مرتبہ یہ بات کہی پس وہ گیا اور اسے سواری دی پھر وہ اونٹ پر سوار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام بات بتائی آپ نے اسے فرمایا جاؤ بے شک بھلائی پر دلالت کرنے والا بھی بھلائی کرنے والے کی طرح ہے۔ ‘‘
علقمة بن مرثد يرفع الحديث إلى رسول الله ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 874
